مانچسٹر (جیوڈیسک) روایتی حریفوں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن معرکہ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گرائونڈ میں ہوا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم تینتیس اوور میں ایک سو اڑتیس رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
بین سٹوکس 42 اور عادل رشید 35 رنز بنا کر نمایاں رہے تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی انگلش بلے باز کینگرو بولرز کے سامنے جم کر بیٹنگ نہ کر سکا۔ کپتان اوئن مورگن باونسر لگنے سے زخمی ہو گئے۔
آسٹریلیا نے ہدف پچیسویں اوورز میں دو وکٹوں پر حاصل کرکے ون ڈے سیریز تین دو سے اپنے نام کی۔