انگلینڈ اور نیوزی لینڈ آج ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل

England, New Zealand

England, New Zealand

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے بعد انگلش ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف آج اوول کے میدان میں دو میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اسٹورٹ براڈ کی جگہ انگلش ٹیم کی قیادت اوئن مورگن کریں گے۔ برینڈن میککلم کیوی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ چیمپئینز ٹرافی سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلی گئی تھی۔

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز دو ایک سے جیتی تھی لیکن کیوی ٹیم چیمپئینز ٹرافی میں عمدہ کارکردگی نہ دکھا سکی۔ انگلینڈ کی ٹیم میں دو کھلاڑیوں کے ڈیبیو کا امکان ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں انگلینڈ کا پلڑا بھاری ہے۔ انگلش ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف نو میں سے سات میچز میں اپنے نام کئے ہیں۔