کراچی (جیوڈیسک) برطانیہ کے شہر ناٹنگھم میں منگل کے روز انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرا ون ڈے میچ 169 رنز سے جیت لیا۔ اس سے قبل، پاکستان کی ٹیم 275 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
اور یوں، انگلینڈ نے پانچ میچوں کی سیریز 0-3سے اپنے نام کرلی۔
اس سے قبل، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنانے میں کامیاب ہوگیا وہ بھی صرف تین وکٹس کے نقصان پر جبکہ پاکستان کو یہ میچ جیتنے کے لئے 445 رنز کاپہاڑ عبور کرنا ہوگا۔
اس سے قبل سری لنکا نےجولائی 2006ء میں نیدر لینڈ کے خلاف 443 رنز بنائے تھے۔
منگل کو کھیلے گئے اس میچ میں ٹاس انگلینڈ نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلش بیٹسمین الیکس ہیلز اور جیسن روئے نے اننگز کی جارحانہ انداز میں شروعات کی۔
جیس روئے ابھی صرف 15 رنز ہی بنا پائے تھے کہ حسن علی نے انہیں پہلا شکار بنایا جس کے بعد جوئے روٹ کریز پر آئے۔
الیکس ہیلز اور روٹ کی اننگز 248 رنز تک چلی ۔ الیکس نے 22 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 171 رنز اور جوئے روٹ نے85 رنز بنائے ۔
بٹلر نے 51 گیندوں پر 90 جبکہ مورگن نے 27 گیندوں کا سامنا کرکے 57 رنز بنائے، دونوں ناٹ آؤٹ پویلین واپس لوٹے۔
جوئے روٹ کی مزید بات کریں تو ایک روزہ میچوں میں ان کا اسکور کسی بھی انگلش بیٹسمین کا سب سے بڑا انفرادی اسکو رہے، اس سے قبل 1993ء میں رابن اسمتھ نے آسٹریلیا کے خلاف ایجبسٹن میں 167 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض سب سے مہنگے بولر رہے ۔ انہوں نے 10 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے 110 رنز دئیے۔ عامر نے بغیر کسی وکٹ کے 72، حسن علی نے 74 رنز دے کر 2 اور محمد نواز نے 62رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان منگل سے قبل دو ون ڈے ہوچکے ہیں اور یہ دونوں میچز انگلینڈ جیتنے میں کامیاب رہا۔