نیو یارک (جیوڈیسک) شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ جب نیو یارک پر دو ہزار ایک میں ہوئے حملوں میں ہلاک والے تین ہزار افراد کی یادگار اور میوزیم پہنچے تو بارش ہو رہی تھی۔
انہیں میوزیم کا دورہ کروایا گیا اور اسکے مختلف حصوں پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے مرنے والوں کی تصاویر بھی دیکھیں۔ شاہی جوڑے نے حملے کے دوران تباہ ہونے والی فائر بریگیڈ کی گاڑی کا بھی معائنہ کیا۔
انہوں نے نئی تعمیر کردہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی عمارت کی بھی سیر کی۔