لاہور (جیوڈیسک) ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد مستقبل کا فیصلہ کروں گا۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل ہونا اعزاز کی بات ہے جبکہ پروٹوکول کے بغیر زندگی پسند ہے۔
ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے بتایا کہ انہوں نے نومبر 2014ء میں آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں تیز ترین سنچری بنائی۔ وہ اسے یادگار قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بننے پر خوشی ہے کیونکہ اس کی وجہ سے پاکستان کا نام روشن ہوا۔
ٹیسٹ کپتان نے ریٹائرمنٹ کے بارے میں عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد مسقتبل کا فیصلہ کریں گے۔ پاکستان کے کامیاب ترین کپتان کا کہنا تھا کہ وہ سادگی پسند ہیں اس لئے انہیں پروٹوکول اچھا نہیں لگتا۔
پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے۔ ٹیم ورک کے بغیر جیت کا حصول مشکل ہو جاتا ہے۔