کراچی (جیوڈیسک) میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انگلش ٹیم کیخلاف کیمپ میں فوجی ٹریننگ ہو گی، ٹور مشکل ضرور ہے لیکن امید ہے کہ نتائج اچھے آئیں گے۔
سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ صرف فٹنس اور کرکٹ پر فوکس ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے لئے چیف سلیکٹر سے کیمپ میں بات کروں گا۔
سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ کاکول کی کنڈیشن انگلینڈ کے دورے پر سازگار ثابت ہو گی۔