انگلینڈ کی سری لنکا کو چوتھے ون ڈے میں شکست

England

England

اوول (جیوڈیسک) انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے چوتھے اور اہم میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، سری لنکن بلے بازوں نے انگلش بولرز کی خوب دھلائی کی ۔ بد قسمتی سے خراب موسم اور بارش کی وجہ سے سری لنکن اننگز بیالیس اوورز تک محدود کر دی گئی ۔

آئی لینڈرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز کا پہاڑ کھڑا دیا ، جواب میں انگلیش بیٹسمین اننگز کا پراعتماد آغاز نہ کر سکے اور پہلی وکٹ اٹھارہ رنز پر ہی گنوا بیٹھے ۔ تاہم جیسن روئے اور جوئے روٹ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئےاپنی ٹیم کو نہ صرف اہم میچ میں فتح دلوا دی بلکہ سیریز پر بھی قبضہ جما لیا ۔ جیسن نے ایک سو باسٹھ اور روٹ نے پینسٹھ رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی ۔