انگلینڈ اور سری لنکن ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائیگا

England, Sri Lanka

England, Sri Lanka

اوول (جیوڈیسک) انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان واحد ٹی 20انٹرنیشنل میچ آج کھیلا جائے گا۔

اوول کرکٹ گراؤنڈ میں ہونیوالا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجے شروع ہو گا۔

انگلش ٹیم کی قیادت مورگن کر رہے ہیں جبکہ سری لنکا ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری فاسٹ بائولر لیسنتھ مالینگا کو سونپی گئی ہے۔

انگلش ٹیم میں پاکستانی نژاد برطانوی بائولر معین علی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے جبکہ سری لنکن ٹیم میں (Kithuruwan) کا ڈیبیو کرنے کا امکان ہے۔

مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں دونوں ٹیمیں اس سے پہلے پانچ بار مدمقابل ہوئیں جس میں آئی لینڈرز کو تین اور انگلش ٹیم کو دو بار فتح حاصل ہوئی۔