انگلینڈ اور سری لنکا کا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل

England, Sri Lanka

England, Sri Lanka

لیڈز (جیوڈیسک) انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان جاری لیڈز ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا۔ میچ کے چوتھے دن سری لنکا اپنی دوسری اننگز دو سو چودہ رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے شروع کرے گا۔ مہمان ٹیم کو ایک سوچہ رنز کی برتری حاصل ہے، جب کہ دوسری اننگز میں اس کی چہ وکٹیں باقی ہیں۔

ہیڈنگلے لیڈز میں جاری میچ کے تیسرے دن انگلینڈ نے پہلی اننگز تین سو بیس رنز چہ کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کی شروعات کی۔ دن کے کھیل میں میزبان ٹیم کی آخری چار وکٹیں صرف پینتالیس رنز کا اضافہ کرسکیں۔ تین سو پینسٹھ رنز کے مجموعے میں سام رابسن ایک سو ستائیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بلانس نے چوہتتر اور ایئن بیل نے چونسٹھ رنز کی اننگز کھیلی۔ آئی لینڈرز کی جانب سے شمندا ارنگا اور کپتان انجیلو میتھیئوز نے چار چار پلیئرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

دوسری باری پر سری لنکن اننگز میں کمارسنگا کارا نے پچپن رنز اسکور کئے، جب کہ کرونا رتنے نے پینتالیس رنز کا حصہ دیا۔ سابق کپتان مہیلا جئے وردھنے پچپن اور انجیلو میتھیئوز چوبیس رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں، پلنکٹ اور معین علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔