اوسلو (جیوڈیسک) برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ناروے کے محکمہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ بہت دلچسپ ہے کیونکہ حالیہ دنوں میں شہر کی آبادی کی گنتی سے پتا چلا کہ 4800 سے زیادہ لڑکوں اور مردوں کے نام محمد ہیں۔
محمد کے نام نے ، یان اورپر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ محمد کئی طرح کے تلفظ سے لکھا جاتا ہے گزشتہ چار سال سے بچوں کے مقبول ترین ناموں میں سے ایک رہا ہے تاہم یہ پہلی بار ہے کہ یہ نام مردوں کے ناموں میں سے ایک ہے۔
یہ صرف ناروے ہی نہیں بلکہ برطانیہ کے اعداد و شمار کے محکمے کا کہنا ہے کہ محمد 2013 میں انگلینڈ اور ویلز میں ان سب سے عام نام تھا جو والدین اپنے لڑکوں کو دیتے ہیں۔
اسلام پر ایک ویب سائٹ کے مطابق نارویجن مسلمان 2012 میں ناروے کی کل آبادی جو 55 لاکھ ہے اس میں سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ مسلمان ہیں۔ ان میں سے اکثریت پاکستانی ، صومالیہ ، عراق اور مراکش سے تعلق رکھتے ہیں ہے۔