سینٹ جارج (جیوڈیسک) انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا فیصلہ پانچویں روز ہوا۔ میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں 307 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تو مہمان انگلش ٹیم کو جیت کے لئے 143 رنز کا ہدف ملا۔ کریگ بریتھویٹ 116 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ ڈیرن برویو نے 69 رنز بنائے۔
انگلینڈ نے آسان ہدف ایک وکٹ پر حاصل کر کے نہ صرف کامیابی سمیٹی بلکہ تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری بھی حاصل کر لی ہے۔ کپتان الیسٹر کُک 59 اور گیری بلانسی 81 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ میچ میں 182 ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے جوئے روٹ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔