کراچی (جیوڈیسک) لیگ اسپنردانش کنیریا کا کہنا ہے کہ انگلش بورڈ نے ان کی روزی روٹی چھین لی، وہ بیگناہ ہیں انہوں نے کرکٹ کی ساکھ کونقصان نہیں پہنچایا۔ پاکستانی اسپنر دانش کنیریا انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے کافی ناراض دکھائی دیتے ہیں۔
اپنی تاحیات پابندی پر انہو ں نے بورڈ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ دانش کنیریا پرالزام تھاکہ انہوں نے کاونٹی کرکٹرمرون ویسٹ فیلڈ کو بک میکرسے ملوایا۔ دنیش کنیریا نے کہا کہ انہوں نے ویسٹ فیلڈکوکچھ کرنے کیلئے مجبورنہیں کیا اورنہ کوئی ایسا کام کیا۔
جس سے کھیل کی ساکھ متاثر ہو۔ کنیریانے ویسٹ فیلڈ سے متعلق سوال پرکہاکہ وہ اس سے پوچھیں گے کہ تم نے میری پیٹھ میں چھراکیوں گھوپا، میرا شاندار کیریئر تباہ کیوں کیا، انگلش بورڈ نے میری کرکٹ چھین لی جو میری روزی روٹی ہے۔
انہوں نے کہا کہ محمد عامر نے جرم کااعتراف کیا، ان کے اورمیرے معاملے میں پی سی بی کا رویہ مختلف ہے جومایوس کن ہے، کنیریا نے پابندی کیخلاف ہائی کورٹ کی کمرشل کورٹ میں اپیل دائرکی ہے، جس پرکارروائی گیارہ اپریل کوشروع ہوگی۔