انگلش بائولر براڈ چھکا لگانے کی کوشش میں ناک تڑوا بیٹھے

Stuart Broad

Stuart Broad

اولڈ ٹریفورڈ (جیوڈیسک) انگلش فاسٹ باؤلر سٹوارٹ براڈ بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کے تیسرے روز ورون آرون کو چھکا مارنے کی کوشش میں ناک تڑوا بیٹھے۔

اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلش ٹیم 98 ویں اوور میں 8 وکٹوں پر 326 رنز پر کھیل رہی تھی جب سٹوارٹ براڈ نے فاسٹ باؤلر ورون آرون کے دو باؤنسرز پر لگاتار دو چھکے جڑ دئیے، تیسرے باؤنسر پر وہ پھر چھکا مارنے کیلئے بڑھے لیکن گیند ان کے ہیلمٹ اور جالی کے اندر سے ان کی ناک پر جا لگی۔

انہوں نے فوراً فزیو کو بلایا تاہم گراؤنڈ میں کچھ دیر تک خون نہ تھمنے کے باعث وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے، بعد میں وہ باؤلنگ کیلئے بھی نہ پہنچ سکے۔ بھارت کے پہلی اننگز میں 452 رنز کے جواب میں انگلش ٹیم 367 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

براڈ نے بھارت کی پہلی اننگز میں 6 آؤٹ کئے تھے اور اس میچ میں کامیابی کے لئے انگلش ٹیم ان کی باؤلنگ پر ہی انحصار کررہی ہے۔