لندن (جیوڈیسک) انگلش کپتان الیسٹر کُک 10 ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے کم عمر ترین کرکٹر بن گئے۔
الیسٹر کُک نے ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز کلب جوائن کر لیا ، الیسٹر کُک نے سب سے کم 10 سال 78 دن میں 10 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کر لیے ۔ الیسٹر کُک سے پہلے راہول ڈریوڈ کم عمر ترین ٹیسٹ 10 ہزار رنز بنانے والے کرکٹر تھے۔ بھارت کے راہول ڈریوڈ نے 11 سال 280 دنوں میں ٹیسٹ 10ہزار رنز مکمل کیے تھے۔
الیسٹر کُک نے دس ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ 20 سال بعد توڑا۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کی 227 ویں اننگز میں 10 رنز کا معرکہ سر کیا ۔ الیسٹر کُک سری لنکا کے خلاف ہیڈنگلے میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے کوئی کھلاڑی ابھی تک دس ہزار رنز نہیں بنا سکا ، تاہم قومی مڈل آرڈر بلے باز یونس خان نو ہزار ایک سو سولہ رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔