لندن (جیوڈیسک) انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں قومی سپنر سعید اجمل کا جادو پہلے ہی میچ میں سر چڑھ کر بولنے لگا۔
انگلینڈ میں جاری کاؤنٹی کرکٹ ڈویژن ٹو کے میچ میں سعید اجمل وورسسٹرشائر کی جانب سے شریک ہیں جس میں انہوں نے ڈربی شائر ٹیم کے خلاف اپنی شاندار پرفارمنسسز دکھا کر ٹیم کی جیت کی راہ ہموار کر لی ہے۔
ڈربی شائر ٹیم پہلی اننگز میں 219 رنز پر آؤٹ ہوئی جس میں پاکستانی آف سپنر سعید اجمل نے چار شکار کر کے اپنا جادو دکھایا ۔ سعید اجمل کی ٹیم نے دوسرے دن کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 31 رنز بنا لیے تھے۔