انگلش کرکٹرز کیون پیٹرسن، اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ نے معافی مانگ لی

English cricketers

English cricketers

لندن (جیوڈیسک) ایشز سیریز جیتنے کے بعد اوول کی وکٹ کو ٹوائلٹ بنانے پر انگلش کرکٹرز کیون پیٹرسن، جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ نے معافی مانگ لی انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بور ڈکی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کھلاڑیوں نے موقف اختیار کیا ہے۔ کہ اوول کی وکٹ پر کی گئی۔

نا مناسب حرکت کا مقصد کرکٹ کے کھیل یا اوول کے گرانڈ کو بدنام کرنا نہیں تھا، بحیثیت کرکٹرز وہ نہ صرف کرکٹ سے لگا رکھتے ہیں بلکہ تمام کرکٹ گرانڈز کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اگر اس حرکت ے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ معافی چاہتے ہیں، کیون پیٹرسن، جیمز اینڈریسن اور اسٹورٹ براڈ نے ایشز سیریز تین صفر سے جیتنے کے بعد اوول کی پچ کو ٹوائلٹ بنادیا تھا۔