لندن (جیوڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل لفظی جنگ کا آغاز ہوگیا ہے، انگلش کپتان الیسٹر کُک نے فاسٹ بولر محمد عامر کو وارننگ جاری کی ہے کہ انہیں شائقین کے جارحانہ رویے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انگلش میڈیا روایتی ہتھکنڈوں پر اتر آیا، کپتان الیسٹر کک نے بھی پینترا بدل لیا۔ ایک انٹرویو میں الیسٹر کک کا کہنا تھا کہ محمد عامر کو نتائج کا سامنا کرنا ہو گا۔ انگلش شائقین فاسٹ بولر کو معاف نہیں کریں گے اور کرنا بھی نہیں چائیے۔
ان کا کہنا تھا جب آپ کچھ غلط کرتے ہیں تو پھر سزا بھگتنے کے لیے بھی تیار رہیں۔ دوسری جانب محمد عامر بھی الیسٹر کک کی وکٹیں اڑانے کے لیے پرعزم ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا افتتاحی میچ لارڈز میں چودہ جولائی سے کھیلا جائے گا۔