برطانیہ (جیوڈیسک) برطانیہ میں ساڑھے تین سو سال قبل انگریزی زبان میں شائع ہونے والا سب سے پہلا اخبار نیلامی کے لیے پیش کر دیا گیا۔
آکسفورڈ گزٹ کے نام سے اس اخبار کی اشاعت 7 نومبر سولہ سو پینسٹھ کو شروع ہوئی۔ اخبار کے فرنٹ پر اس دور میں لندن میں پھیلنے والی وبا، سیاست اور فوجی کاروائیوں کی خبریں درج ہیں۔ انیس سو چھیاسٹھ میں اخبار کا نام تبدیل کر کے لندن گزٹ رکھ دیا گیا۔
نیلام گھر انتظامیہ کیمطابق اخبار کافی پرانا ہونے کے باوجود اچھی حالت میں ہے اور اس کی قیمت کا اندازہ 15 ہزار پانڈ لگایا گیا ہے۔ اخبار کی نیلامی 5 نومبر کو لندن میں ہو گی۔