لندن (جیوڈیسک) انگلش پریمیر لیگ میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل نے ایسٹن وِلا کو چار صفر سے ہرا دیا ہے۔ آرسنل نے میچ کے آغاز سے ہی شاندار پرفارمنس دی اور حریف ٹیم پر چھائی رہی۔
انہوں نے پہلا گول کھیل کے پانچویں منٹ میں ہی اسکور کر کے ایسٹن وِلا پر پریشر ڈال دیا۔ اس کے بعد آرسنل نے یکے بعد دیگرے مزید تین مرتبہ گیند کو جال کا راستہ دکھایا۔
جبکہ حریف ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود کوئی گول اسکور کرنے میں ناکام رہی، فاتح ٹیم کی جانب سے اولیور نے زبردست ہیٹرک اسکور کی۔