انگلش پریمئیر لیگ : مانچسٹر سٹی نے ویسٹ بروم کو شکست دے دی

West Brom

West Brom

انگلش پریمئیر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے ویسٹ بروم کو شکست دے دی۔ انگلش پریمئیر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے ویسٹ بروم کو ایک گول سے شکست دے کر آئندہ سیزن میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ اتحاد اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں مانچسٹر سٹی نے ویسٹ بروم کو ایک گول سے شکست دے کر ٹاپ تھری میں رہتے ہوئے آئندہ سیزن کے گروپ مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

مانچسٹر سٹی نے کھیل کے آغاز سے ہی حریف ٹیم کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے اور گول کرنے کے کئی یقینی مواقع بھی ضائع کئے۔ پینتیسویں منٹ میں ایڈن زیکو نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر ٹیم کو برتری دلائی جو ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔

دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ حریف ٹیم نے مقابلہ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن سٹی کے ڈیفینڈرز نے ان کے تمام حملوں کو پسپا کردیا اور میچ ایک صفر سے جیت لیا۔