لندن (جیوڈیسک) انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے ٹیم سے بے دخلی کے معاملہ پر چپ کا روزہ توڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ وہ اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کو اختتام پر پہنچانے والے عناصر اور وجوہات کے حوالے سے اپنے خصوصی انٹرویو میں پردہ اٹھائیں گے، وہ یہ انٹرویو اپنے دوست پیرس مورگن کو دیں گے جوکہ ایک ٹی وی شو ’ لائف اسٹوریز‘ کے میزبان ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرسن کا فی الحال بورڈ کے ساتھ اکتوبر تک کا معاہدہ ہے جب وہ ختم ہوگا تب وہ انٹرویو دیں گے جوکہ اسی ماہ کے آخر میں نشر بھی کر دیا جائے گا اس کے ساتھ پیٹرسن اپنی آٹو بائیو گرافی پر بھی کام کر رہے ہیں۔