سندھ(جیوڈیسک)سندھ کابینہ نے اینگرو کے شیئرمیں گیارہ فیصد کمی کی منظوری دیدی جس کے بعد اب سندھ حکومت کا شیئر51 اور اینگرو کا 49 فیصد ہوگا۔
،وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس میں سندھ حکومت اور اینگرو کے درمیان تھر کول کے ایک بلاک پر مشترکہ بجلی کی پیدوار کے معاہدے میں وفاقی سیکیورٹی کی مد میں ترمیم کی گئی ماضی کے معاہدے کے تحت سندھ حکومت کا شیئر چالیس اور اینگرو کا ساٹھ فیصد تھا۔
کابینہ کی منظوری کے بعد سندھ حکومت نے اپنا شیئرگیارہ فیصد بڑھا دیا ہے ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ نے تھرکول اینگروانرجی کمپنی کی بھی منظوری دی جس کا چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی اینگرو کا ہوگا سندھ حکومت کے اضافی شیئرکے باوجود کمپنی کے انتظامی امور اینگرو کے سپرد ہی رہیں گے۔