ناخلف بیٹے نے چھری کے وار کر کے باپ کو شدید زخمی کر ڈالا

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) مکان ہتھیانے کی خاطر ناخلف بیٹے نے بہنوئی کے ساتھ مل کر باپ کو چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شالیمار پارک کے رہائشی رکشہ ڈرائیور فقیر محمد کا بیٹا رضوان اور داماد شہباز اکثر اوقات اسے مکان ان کے نام منتقل کرنے کا کہتے تھے۔

جس کی بنا پر ان کے مابین آئے روز لڑائی جھگڑا ہوتا رہتا تھا، گزشتہ روز اسی بنا پر فقیر محمد کو گھر بلانے کے بعد بیٹے اور داماد نے چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ مضروب کی ہسپتال میں حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔