نوابشاہ میں اسکول وین کا حادثہ ایک قومی سانحہ ہے: پرنسپل دی کڈز یونیورسٹی

کراچی: سانحہ نواب شاہ اسکول وین حادثہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے ایصال ثواب کے لئے دی کڈز یونیورسٹی ملیر کھوکھراپار کے تحت ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں اسکول کے پرنسپل محمد حنیف خان وائس پرنسپل شبانہ رشید اور دیگر اساتذہ نے شرکت کیاس موقع پہ اسکول کے پرنسپل محمد حنیف خان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ نوابشاہ میں اسکول وین کے حادشے پہ جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے۔

انھوں نے اس واقع کو قومی سانحہ قرار دیا اس المناک واقع میں 20سے زائد بچے اپنی جان گنوا بیٹھے اور 60 سے زائد زیر علاج ہیں اسکول کے پرنسپل نے گورنر سندھ، وزیر اعلی سندھ،وزیر تعلیم سے اپیل کی ہے کہ اس المناک واقع کی ازسرنو تحقیقات کرائی جائے اور غفلت برتنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور جاں بحق اور زخمی ہونے والے طالب علموں کے لئے معاوضہ کا اعلان کیا جائے۔

اجلاس کے آخر میں دی کڈز یونیورسٹی کے پرنسپل اور دیگر اساتزہ نے جاں بحق ہونے ہونے والے بچوں کے لئے دعائے مغفرت کی کہ اللہ پاک ان معصوم بچوں کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں اور ان کے لاحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زیر علاج طلبہ و طالبات کو شفا کامل عطا فرمائے۔