فن لینڈ کے ”جیری ماٹی لٹوالا” نے دوسرا مرحلہ جیت لیا

Jerry Maati ltuala

Jerry Maati ltuala

ہیمبرگ (جیوڈیسک)جرمن کار ریلی میں فرانسیسی ڈرائیور سیباسٹئن اوگئیر کار کریش ہونے کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے،فن لینڈ کے جیری ماٹی لٹوالا نے دوسرا مرحلہ جیت لیا۔

جرمنی میں ہونیوالی کار ریلی کے دوسرے مرحلے ہی میں ورلڈ چیمپئن سیباسٹئن اوگئیر کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کا فائدہ سٹرون ٹیم ہی کے جیری ماٹی لٹوالا کو ہوا۔فن لینڈ کے ڈرائیور لٹوالا نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ، اڑتیس منٹ اور چار سیکنڈ میں طے کر کے سرفہرست رہے۔ بیلجئم کے تھیری کی دوسری اور سپین کے ڈینیل سورڈو کی تیسری پوزیشن رہی۔