فن لینڈ میں بیویوں کو اٹھا کر دوڑنے کا مقابلہ

Finland

Finland

فن لینڈ (جیوڈیسک) فن لینڈ کہتے ہیں جس کی بیوی موٹی اس کا بھی بڑانام ہے لیکن فن لینڈ میں معاملہ اس کے الٹ رہا جہاں انوکھی دوڑ میں دبلی پتلی بیوی نے اپنے شوہر سمیت خوب نام کمایا۔

ہر سال ہونے والے اس انوکھے اور دلچسپ مقابلے کیلئے شرط ایک ہی تھی کہ شرکا اپنی بیویوں کے ساتھ حصہ لیں گے۔ انعام کے شوق میں کئی شوہر نامدار اپنی اپنی خاتون خانہ کے ساتھ مقابلے میں شریک ہوئے۔ اب جس کی بیوی تو تھی موٹی وہ بیچارہ درمیان میں ہی رہ گیا لیکن دبلی پتلی بیوی والوں کے درمیان خوب مقابلہ رہا۔ تالاب میں گرتے پڑتے، رکاوٹیں عبور کرتے آخرکار ایک سمارٹ جوڑے نے میدان مار ہی لیا۔