ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو انٹرٹیمنٹ فلمیں مکمل طور پر ختم ہو جائیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ بہت جلد فلم انڈسٹری میں وانٹڈ اور دبنگ جیسی انٹرٹیمننٹ والی فلموں کا دور ختم ہو جائیگا۔ اگرچہ اس طرح کی فلمیں عوام میں مقبول ہیں تاہم یہ فلمیں تخلیقی لحاظ سے بہت پیچھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب فلموں میں ایسے سین عکسبند کئے جا رہے ہیں جن میں ایک شخص 50 افراد کے ارد گرد اڑتے ہوئے سب کو ایک ساتھ مار ڈالتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب فلموں میں ایکشن کا انداز بھی بدل گیا ہے اور نیا انداز عوام میں بھی بے پناہ مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔