پوری توجہ پی پی 70 کو مثالی حلقہ بنانے پر ہے ، رانا ثناء اللہ

Rana Sana Ullah

Rana Sana Ullah

فیصل آباد (جیوڈیسک) سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خاں نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 70 کو ترقیاتی لحاظ سے مثالی بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز ہے ، اس سلسلے میں حلقہ کے کارکنوں کی باہمی مشاورت سے متعدد منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرسید ٹاؤن سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں شرافت خٹک، حامد علی ،اعظم یاسین ، ملک اکبر ، ملک عمران، عبدالحمید بھولا و دیگر موجود تھے۔

رانا ثناء اﷲنے کہا کہ مسلم لیگ ن زبانی کلامی وعدوں کے بجائے عملی کاموں پر یقین رکھتی ہے ، حلقہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز سے منصوبوں کی تکمیل عوام دوستی کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کارکنوں کی کمیٹی کے ہمراہ حلقہ کے بڑے منصوبوں کی خود نگرانی کررہے ہیں اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر وفد نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔