پوری قوم اور پارلیمنٹ ایک طرف، مٹھی بھر افراد ایک طرف ہیں، سعید احمد

Muhammad Imran Salafi

Muhammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پوری قوم اور پارلیمنٹ ایک طرف، مٹھی بھر افراد ایک طرف ہیں، مسلم لیگ نے جلسے کیے تو پتہ چل جائے گا، عدالتیں قانون کی حکمرانی کی آئینہ دار ہیں ،جنھوں نے ملک کیخلاف منفی کھیل کھیلا مسلم لیگ ن ان کا جواب نہیں دے گی،دھرنے والے اپنا کام کررہے ہیں اور ہم اپناکام کر رہے ہیں ،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران میاں نواز شریف نے پاکستانی قوم اور کشمیری عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔ سیاست دان شعور کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

پارلیمنٹ کی تمام جماعتوں نے اکٹھے ہو کر ایک پیغام دیا، قوم اور ساری سیاسی جماعتیں ایک طرف جب کہ چند لوگ دوسری طرف ہیں،انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچا، دھرنے والے دھرنا دے رہے ہیں اور ہم اپنا کام کر رہے ہیں،پوری قوم جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے۔

ان خیالات کا اظہار جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYO لاہور ڈویژن سعید احمد بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 67 برس سے کشمیری اپنا حق خودارادیت استعمال کرنے کے منتظر ہیں تاکہ وہ اپنی خواہشات ،مرضی اور منشا کے مطابق آزادانہ طور پر اپنے سیاسی مستقبل کا تعین کرسکیں۔ کشمیری عوام نے اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے پاکستان کو اپنا وکیل مقرر کررکھا ہے اور کشمیریوںکو اپنے وکیل پر پورا اعتماد اور بھروسہ ہے۔

وزیراعظم پاکستان نواز شریف کا جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے آواز بلند کرنا دور رس نتائج کا حامل ہوگا اور اس سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف جاری جدوجہد میں نئی جان آئے گی اور آزادی کی منزل قریب تر ہو گی۔