اے ٹی آئی کے وفد کی ناظم اے ٹی آئی اسلام آباد شہیر سیالوی کی قیادت میں فلسطینی ایمبیسی کا دورہ

ATI visit

ATI visit

اسلام آباد: فلسطینی سفیر ولید ابو علی سے مسئلہ فلسطین اور اتحادِ امت پر تفصیلی تبادلہِ خیال۔شہیر سیالوی نے کہاکہ اے ٹی آئی وہ واحد ملک گیر نوجوان طلبا ء تنظیم ہے جو کسی سیاسی یا مذہبی جماعت سے وابسطہ نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے ہمیشہ عالمِ اسلام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے نہ کے کسی سیاسی جماعت کے رہنماء کے فروغ کی۔ 1968سے ابھی تک اے ٹی آئی نے نوجوانوں کے دلوں میں عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جذبہ بیدار کیا ہے۔

فلسطینی سفیر ولید ابو علی نے اے ٹی آئی کے کام کو بہت سراہا اور اس کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔مسئلہ فلسطین پر اے ٹی آئی اور فلسطینی طلباء کا مل کر کام کرنے کا فیصلہ۔اے ٹی آئی کے وفد میں چودھری سجیل(جنرل سیکریٹی ATIضلع اسلام آباد)،سفیان چیمہ (نائب ناظم ATIضلع اسلام آباد)،ملک نقاش(جنرل سیکریٹی ATI اسلام آبادسٹی)،ملک عزیز(نائب ناظم ATI اسلام آبادسٹی)،چودھری بلال جٹ،رضوان کیانی ایڈووکیٹ،ارسلان ریاض قریشی،ولی بگٹی پیروزانی، سید معاذ،شیراز ملک،مونیم قریشی،محمد ہارون،چودھری فیصل اور شہباز طاہر بھی موجود تھے۔