انٹری ٹیسٹ کیخلاف وہاڑی اور ڈیرہ غازی خان میں طلباء و طالبات کا احتجاج

Students Protest

Students Protest

ڈیرہ غازیخان (جیوڈیسک) وہاڑی میں گورنمنٹ ڈگری کالج کے درجنوں طلبا میڈیکل میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ بینرز اٹھائے نعرے بازی کرتے مشتعل طلباء ریلوے لائن پر لیٹ گئے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ انٹر میں دن رات محنت کے بعد انٹری ٹیسٹ کی تلوار لٹکا دی جاتی ہے جس کی تیاری کے لیے اکیڈیمیوں میں تیاری پر لاکھروں روپے لگ جاتے ہیں۔

ان کا مطالبہ تھا کہ لڑکوں اور لڑکیوں کا میڈیکل کوٹہ برابر کیا جائے اور انٹری ٹیسٹ فوری طور پر ختم کیا جائے۔ ڈیرہ غازی خان میں سیکڑوں طلباء وطالبات انٹری ٹیسٹ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور پل ڈاٹ سے سمینہ چوک تک ریلی نکالی۔ بینرز اٹھائے طلباء نے شدید نعرے بازی بھی کی۔

احتجاج کے باعث ڈیرہ کوئٹہ روڈ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین نے انٹری ٹیسٹ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔