کراچی (جیوڈیسک) قانون شکن دندناتے پھر رہے اور قانون پر عمل کرنےو الے قتل کیے جارہے ہیں، حکومتی اور انتظامیہ کی خاموشی اور بے بسی سے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے، سنی تحریک کے کارکن معراج قادری اور پروفیسر شکیل اوج کا قتل امن کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ امن کا پرچم بلند کرنے والوں کو نشانہ بنانے والے وحشت اور خوف کی فضا قائم کرنا چاہتے ہیں جو ہم کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، حکومت بے بس او رلاچار ہے، اسے سوائے ائرکنڈیشن میں رہنے کے عوام کی پریشانی اور امن کی کوئی پروا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب حکمرانوں کی طرف دیکھنے کے بجائے اپنی مدد آپ حفاظت کریں۔