اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف آئی اے نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن سکینڈل میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالئے گئے، افراد کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرا دی، سابق چیئرمین ظفر گوندل سمیت ستائیس افراد کے نام لسٹ میں شامل ہیں۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ای سی ایل میں ڈالے گئے افراد کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے، فہرست کے مطابق سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر گوندل، ان کی اہلیہ اور دو بیٹوں کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں۔
سابق سینیٹر عمار احمد خان، واحد خورشید، اقبال پاک والا سمیت ای او بی آئی سکینڈل میں ملوث 27 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کیے ہیں، غیر معمولی قیمت پر جائیداد کی خریداری کے سکینڈل کی سماعت سپریم کورٹ میں ہو رہی ہے۔