ای او بی آئی کیس: سپریم کورٹ نے 238 تقرریوں کو کالعدم قرار دے دیا

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے ای او بی آئی کرپشن کیس میں 238 تقرریوں کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ میں ای او بی آئی کیس کی سماعت جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ خالی اسامیوں پر بھرتیاں قواعد و ضوابط اور کوٹے کو مدنظر رکھ کر کی جائیں۔

نیب راجا پرویز اشرف کے داماد راجا عظیم الحق کی تقرری کے معاملے کی تحقیقات کرے۔ ای او بی آئی میں تقرریوں کے ذمے دار چیرمین ای او بی آئی ہوں گے۔