ای او بی آئی کرپشن کیس، ظفر گوندل کا 3دن کا جسمانی ریمانڈ

Zafar Gondal

Zafar Gondal

اسلام آباد (جیوڈیسک) ای او بی آئی کرپشن کیس میں سابق چیئرمین ظفر گوندل کو 3دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ظفر گوندل نے نجی ہوٹل کی خریداری میں چھ کروڑ سولہ لاکھ روپے کا کمیشن وصول کیا جبکہ ظفر گوندل کا کہنا ہے کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔