کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹَ میں ای او بی آئی شئیرز میں خرد برد کے معاملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے اے کے ڈی سیکیورٹیز کے گرفتار 3 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس عبدالرسول میمن پر مشتمل بینچ نے کی، دوران سماعت ملزمان فرید اقبال اور طارق کے وکلاء نے دلائل مکمل کر لیے۔
وفاقی حکومت اور ایف آئی اے کے وکلاء کل دلائل دینگے، سیشن کورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزمان نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔