اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے ای او بی آئی سکینڈل میں ڈی ایچ اے کے منجمند اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے کی اجازت دے دی، وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے عدالت کو کیس کی حتمی رپورٹ دس روز میں جمع کرانے کی یقین دہانی۔
چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے ای او بی آئی سکینڈل کی سماعت کی، ڈی ایچ اے کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے منجمد اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے کی اجازت دی جائے۔
عدالت نے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے ڈی ایچ اے کو منجمد اکاؤنٹس سے پانچ کروڑ بیس لاکھ روپے نکلوانے کی اجازت دے دی، ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ ای او بی آئی سکینڈل میں حتمی رپورٹ دس روز تک جمع کرا دیں گے،کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی۔