کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاہے کہ اپنے حلقے کی عوام کو مسائل کا شکار نہیں ہونے دینگے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا ئینگے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیاتی ادارے خدمت کو اپنا شعار بناکر علاقائی ترقی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اپنی محکمانہ کار کردگی کو بہتر بنا ئیں۔
ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ریتا پلاٹ شاہ فیصل کالونی میں سیوریج مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات پر نئی سیوریج لائنوں کی تنصیب کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیااس موقع پر سپرٹینڈنگ انجینئر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ محمد زاہد ،XENواٹر اینڈ سیوریج شاہ رخ ،فوکل پرسن شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی اسلم پرویزاور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
واضح رہے کے گزشتہ ہفتے علاقائی دورے پر ریتا پلاٹ کے مکینوں نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کو سیوریج مسائل کے حوالے سے اپنی شکایات سے آگاہ کیا تھا جس پر ایکشن لیتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو سیوریج مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے سپرٹنڈنگ انجینئر محمد زاہد نے رکن صوبائی اسمبلی کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے نئی لائنوں کی تنصیب کو یقینی بنا کر عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کرا دیا۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ ریتا پلاٹ میں سیوریج لائنوں کی تنصیب کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ فراہمی و نکاسی آب اور بلدیاتی مسائل کے حوالے سے بڑھتے ہوئے عوامی شکایات کے ازالے کیلئے فوری اقدامات کو یقینی بنا کر عوام کو مسائل سے نجات دلا ئیں اس موقع پر علاقہ مکینوں نے سیوریج مسائل سے نجات دلا نے کے لئے فوری اقدامات پر قائد تحریک محترم الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی ہدایت پراُن کے نامزد حق پرست عوامی نمائندے نے عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے عملی کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کرا دیا۔