اسلام آباد (جیوڈیسک) ایفیڈرین کوٹہ کیس میں خصوصی عدالت نے علی موسیٰ گیلانی سمیت تین ملزمان کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی، ہائی کورٹ میں درخواست زیر سماعت ہونے کے باعث کیس میں کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔
راول پنڈی میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج اختر بہادر نے علی موسی گیلانی اور مخدوم شہاب الدین سمیت بارہ ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے علی موسی گیلانی سمیت تین ملزمان کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی تاہم ہائی کورٹ میں درخواست زیر سماعت ہونے کے باعث کیس میں مزید کوئی کارروائی نہیں ہو سکی۔
سماعت پچیس اگست تک ملتوی کردی گئی،دو ملزمان نے مقدمہ اسلام آباد منتقل کئے جانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دے رکھی ہے۔