ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

Ephedrine

Ephedrine

راولپنڈی (جیوڈیسک) انسداد منشیات راولپنڈی کی عدالت میں ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

راولپنڈی میں انسداد منشیات کی عدالت میں ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت ملزمان کے وکیل کی عدالت میں عدم حاضری کے باعث بغیرکسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ آئندہ سماعت 4 دسمبر کو ہو گی۔