راولپنڈی (جیوڈیسک) سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین نے ایفیڈرین کیس میں عدم ثبوت کی بنا پر بریت کی درخواست دائر کر دی۔
انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں گیارہ ملزمان کے خلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران سابق وفاقی وزیر صحت مخدوم شہاب الدین نے بریت کی درخواست دائر کی۔
اپنی درٓخواست میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی ادویہ ساز کمپنی ہے نہ ہی انہوں نے ایفیڈرین کا کوٹہ حاصل کیا لہٰذا انہیں بری کیا جائے۔
انہیں مقدمے میں سیاسی طور پر ملوث کیا گیا۔ عدالت نے سابق وزیر صحت کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے اے این ایف کو 31 جولائی تک تمام ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔