ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں 3 ملزمان پرفرد جرم عائد

Rawalpindi

Rawalpindi

اسلام آباد (جیوڈیسک) انسداد منشیات کی عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں 3 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔

راولپنڈی میں ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج اختر بیدار نے کی۔

نامزد 3 ملزمان عبد الرحمان، ارسلان اور ایاز پر فرد جرم عائد کر دی گئی تاہم انہوں نے جرم کی صحت سے انکار کیا۔ عدالت نے بارہ مارچ کو استغاثہ کی شہادتیں طلب کرلی ہیں۔