پوچھتے ہو یہ وبا کیا ھے
Posted on May 9, 2020 By Majid Khan آپکی شاعری, شاعری
Pray
پوچھتے ہو یہ وبا کیا ھے
آو بتاوں یہ ہوا کیا ھے ۔۔
دنیا کو جہنم بنانے لگے تھے
دن رات ستم ڈھانے لگے تھے
کہیں آگ بازاروں میں لگائی تھی
کہیں مسجد تم نے ڈھائی تھی
انسان کو کیڑا سمھجنے لگے تھے
زندوں کو مردہ کرنے لگے تھے
یاد ھے کیا فلسطین کی بربادی
کیا مچائی تھی کشمیر میں تباہی
برما کو بھی تو خون سے رنگا تھا
روہنگ یاکو بھی غموں میں ڈبویا تھا
افغانستان;ایران کو بھی نہ چھوڑا
شام کو بھی مقتل گاہ بنا چھوڑا
غرض کوئی مسلمان چھوڑا نہیں
دنیا کو چین تم نے لینے دیا نہیں
خدا کو تم تو بھلا بیھٹے تھے
خود کو ہی خدا بنا بیھٹے تھے
خدا نے بس اک تجلی دکھائی ھے
اور بتایا کس کے ہاتھ خدائی ھے
پوچھتے ہو یہ وبا کیا ھے
دیکھ لو اب یہ ہوا کیا ھے
وقت ھے اب بھی سدھر جاو
اس دنیا کو امن کا گہوارہ بناو
خدایا ہماری خطائیں معاف کر
بخش دے ہمیں اور انصاف کر
پھر سے خوشیاں وہ ہماری لٹا
بنت کشمیر کی ہے بس یہی دعا
مریم مجید مغل ایڈووکیٹ
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com