مساوی تقسیم کے نام پر صنعتوں کی لوڈشیڈنگ بڑھا دی گئی : احسن بشیر

Ahsan Bashir

Ahsan Bashir

لاہور (جیوڈیسک) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بجلی کی مساویانہ تقسیم کے نام پر صنعتوں کی لوڈ شیڈنگ بڑھا دی گئی ہے اس معاملے پر عدالت سے رجوع کریں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آپٹما کے چئیرمین احسن بشیر اور دیگر رہنماں کا کہنا تھا کہ پنجاب کی صنعتوں کو بجلی کی بندش کا دورانیہ چھ گھنٹے سے بڑھا کر دس گھنٹے کر دیا گیا ہے۔

عدالت کے فیصلے کی غلط تشریح کر کے بیروزگاری پھیلائی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صنعتوں میں بجلی اور گیس کی بندش بڑھا کر نئی حکومت کے لئے مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں۔ موجودہ دستیاب وسائل کو مکمل طور پر استعمال کیا جائے تو صنعتوں میں لوڈ شیڈنگ کی ضرورت ہی نہ پڑے۔