فیصل آباد (جیوڈیسک) سعید اجمل کو کرکٹ اکیڈمی کے دوبارہ آغاز کی منگل کو دوبارہ اجازت ملنے کا امکان ہے۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ انٹرنیشنل کرکٹر کو یونیورسٹی میں اپنی اکیڈمی دوبارہ سے چلانے کی اجازت دے دی جائے، اس کا اعلان آج متوقع ہے۔
یونیورسٹی کے ترجمان ڈاکٹر جلال عارف نے کہا کہ کسی کو یونیورسٹی کی اراضی الاٹ نہیں کی جا سکتی، البتہ کھیل پر کوئی پابندی نہیں ہے، سعید اجمل کو دوبارہ کرکٹ اکیڈمی چلانے کی اجازت دے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سعید اجمل نے اجازت نہ ملنے پر اکیڈمی کا سامان نذرآتش کرنے کی دھمکی دے دی تھی جو کام دکھا گئی۔