نئے سنگل فیز میٹروں اور دیگر سامان کی خریداری کا پرچیز آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔ محمد اکرم

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (عقیل احمد خان لودھی) چیف ایگزیکٹو گیپکو چوہدری محمد اکرم نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران نئے کنکشنوں اور دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے کڑوروں روپے کی لاگت سے3لاکھ نئے سنگل فیز میٹروں اور دیگر سامان کی خریداری کا پرچیز آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں گیپکو افسران کے ساتھ ایک میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے بتایا کہ گیپکو میں میٹریل کی کوئی شارٹیج نہیں اور سٹوروںمیں ضرورت کا تمام سامان موجود ہے۔ چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ گیپکو نے سامان کی خریداری کیلئے جو حالیہ آرڈر جاری کئے ہیںاُن 100کے وی اے کے 600عدد نئے ٹرانسفارمر، 5400ایل ٹی کے پی سی پولز، 70کلو میٹر کیبل اور دیگر سامان شامل ہے۔

چیف ایگزیکٹو نے افسران کوتنبیہہ کی کہ ملازمین اور عوام کی سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اس کیلئے اپنے لائن سٹاف کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور انہیں ٹی اینڈ پی کے استعمال کا عادی بنائیں اور اس بات پر پابند کریں کہ کوئی لائن سٹاف پی ٹی ڈبلیو کے بغیر ہر گز کام نہ کرے۔

جبکہ گلیوں بازاروں میں جہاں کہیں بجلی کی تاریں بے ترتیب اور خطرناک حالت میں ہیں انہیں فوری طور پر دُرست کیا جائے اور دیگر تنصیبات اور تاروں کے جوڑوں کی جگہوں کا ازسرنو جائزہ لے کر انہیں بھی دُرست کیا جائے۔ کیونکہ انسانی جان سے بڑھ کر کوئی چیز قیمتی نہیں ہے۔

دوسری جانب چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد اکرم کی ہدایا ت کے مطابق گیپکو میں جاری بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن میں مزید تیزی آگئی ہے ،61بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار جبکہ 9کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے والوں کوگیپکو کی جانب سے136614یونٹس کی مد میں21 لاکھ 65ہزار روپے سے زائد کے ڈیٹیکشن بِل جاری کر دیئے گئے ہیں۔

جبکہ تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں دے دی گئی ہیں۔