لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کے دور حکومت میں معیشت مضبوط ہونے کے ساتھ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، اور زر مبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پر پہنچ چکے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ توانائی منصوبوں کے لئے تیز رفتاری سے مخلصانہ اقدامات کی مثال ملک کی تاریخ میں نہیں ملتی اور معیشت کی مضبوطی، دہشت گردی اور توانائی بحران کاخاتمہ وزیر اعظم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے۔