ایری زونا: جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

Arizona

Arizona

امریکی ریاست ایری زونا میں منگل والے دن لگنے والی آگ پانچ ہزار ایکڑ تک پھیل گئی۔ سینکڑوں مقامی افراد کی نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے۔ آگ شمالی ایری زونا کے علاقے فونکس کے جنگلات میں لگی۔

امریکی تحقیقاتی اداروں کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ حادثاتی طور پر نہیں لگی بلکہ اس میں شر پسندوں کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ آگ کے شعلے کئی کلو میٹر دور سے دیکھے جا سکتے ہیں۔ آگ کی وجہ سیمقامی افراد کی نقل مکانی کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ امریکی فائربریگیڈ کے ادارے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو دن کا موسم بھی گرم متوقع ہے جسکی وجہ سے آگ کی شدت میں کمی آنے کا امکان کم ہے۔