کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) اہل محلہ کا موقف درست TMA کروڑ نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے بئیریر دوبارہ نصب کرا دیا، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز وارڈ نمبر 5 سینما روڈ پر حاجی مختیار نے TMA کی مدد سے اہل محلہ کی درخواست پر سول جج کے احکامات کی روشنی میںاس گلی میں سکول اور اکیڈمیوں کے باعث بھاری ٹریفک کا داخلہ روکنے کے لئے نصب کرایا گیا بئیریرایکسی ویٹر لگا کر توڑ نے اور سڑک اکھاڑ کر وہاں سے سیورج پائپ مین ہول کی جانب ڈالنے کی بجائے پیچھے کی طرف ڈال رہے تھے کہ اہل محلہ نے اس عمل پر شدید احتجاج کیا کہ سیورج پائپ پچھے کی طرف ڈالنے سے پانی ڈھلوان کی طرف رُخ کرے گا جس کے باعث محلہ کی گلیاں تالاب بن جائیںگی اور عدالتی حکم پر لگایا گیا بئیریر بھی اُکھاڑنے نہ دیا اور اکھاڑا ہوا بئیریر دوبارہ کھڑا کر دیا گزشتہ روز اہل کا روں نے بئیریر دوبارہ نصب کرا دیا اور سیورج کا کام بھی روکوا دیامحلہ کے رہائشیوں حاجی منظور خان ،رانا کاشف،محمد نعیم،حاجی محمد خالد ودیگر نے اسے اپنے درست مؤقف قرار دیا۔
کروڑ لعل عیسن(نامہ نگار) کاشتکاروں کو کھربوں روپے کا زرعی پیکج میاں برادران کی کی کسان دوستی کا واضع ثبوت ہے۔ان خیالات کا اظہار MNAصاحبزادہ فیض الحسن نیگزشتہ روز اپنے بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح وبہبوداور کاشت کاروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے پر بھر پور توجہ دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ 2017تک ملک میں بجلی اور گیس کے بحران پرقابو پالیا جائے گاانہوں نے مزید کہا کہ حلقہ181 NA میں کروڑوں روپے کی لاگت سے سڑکیں اور پولیاں تعمیر کی جارہی ہیں اور بجلی کے منسوبے دیے جارہے ہیں۔