اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ایشین جونئیر چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی کے باعث اسکواش فیڈریشن نیعالمی چیمپئن شپ کے لیے تین کھلاڑی ڈراپ کردئیے۔
پولینڈ میں ہونیوالی عالمی جونئیر اسکواش چیمپئن شپ میں اب صرف دو کھلاڑی شرکت کریں گے۔ایشین جونئیر چیمپین علی بخاری اور طیب اسلم عالمی جونئیر اسکواش چیمپین شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔ فیڈریشن کے مطابق ایشین جونئیر چیمپئن شپ میں مایوس کن کھیل پر احمد فرید ،بلال ذاکر اور اسرار احمد کو ڈراپ کیا گیا ہے۔